دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 70 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 70

70 ہے۔میں نے انہیں بتایا پہلاشعر تو سید عطاء اللہ شاہ بخاری کانگرسی لیڈر کا ہے اور دوسرا ہماری جماعت کے امام ہمام سید نا محمود الصلح الموعود کا ہے۔اس کے بعد اُن کی خصوصی فرمائش پر کلام محمود کے چند اور اشعار پیش کیے اور یہ دلچسپ اور روح پرور سلسلہ مبادلۂ افکار ربوہ اسٹیشن کے آنے تک جاری رہا۔میں نے اُن کا شکریہ ادا کر کے رخصت چاہی اور درخواست کی کہ کبھی خاکسار کے یہاں ربوہ بھی تشریف لائیں۔66۔بعض اہل حدیث علماء سے ربوہ میں ملاقات ہوئی۔خاکسار نے تحریک احمدیت کا واقعاتی تعارف کرانے کے بعد اظہار افسوس کیا کہ موحد کہلانے والے خطیب جناب مولوی عبداللہ روپڑی صاحب نے ضیاء الحق جیسے فرعون زمانہ اور نمرود وقت کا قلم اس سے عاجزانہ درخواست کے ساتھ یادگار کے طور پر حاصل کیا۔( چٹان لاہور تا ۴ امئی ۱۹۸۴ء صفحہ ۸ ) اور پھر اس کے تقدس کی اپنے ایک بیان میں خوب تشہیر کی۔حالانکہ پورا آرڈنینس اسلام، اخلاق اور عالمی دستور کے بالکل خلاف تھا۔اب بطور نمونہ اذان کی نسبت آنحضرت ﷺ کا مبارک اسوہ پیش کرتا ہوں۔احادیث سے قطعی طور پر ثابت ہے کہ حضور نے مؤذن الرسول بلال کو اذان دینے پر کبھی انعام نہیں دیا اور انعام دیا ہے تو ایک بدترین دشمن اسلام کو۔چنانچہ غزوہ حنین سے واپسی کا واقعہ ہے کہ آنحضرت نے اپنے شدید معاند اور مذاقا اذان دینے والے ابو مخدورہ کو دوبارہ اذان دینے کا حکم صادر فرمایا جسے سن کر آپ اس درجہ خوش ہوئے کہ آنحضرت نے پہلے اپنے دست مبارک سے اس کے سینہ کو برکت بخشی پھر چاندی سے بھری ہوئی تھیلی انعام کے طور پر عطافرمائی اور یہ بھی اجازت دی کہ وہ خانہ کعبہ میں بھی اذان دے سکتا ہے۔(دار قطنی جلد اصفحه ۲۳۳ باب فی ذکر اذان ابی محذوره ) اس اسوہ رسول کے برخلاف رو پڑی صاحب نے نہ صرف ضیاء کے حضور اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور اس کے ناپاک قلم کو تبرک سمجھ کر حاصل کیا اور اب یہ جبہ پوش اس قانون کی منظوری کو اپنے دینی کارناموں میں شامل کرتے ہیں۔ه چه دلاور است از دے کہ بکف چراغ دارد