دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 68
68 اب میں دوسرے مصرعہ کی طرف آتا ہوں۔ختم نبوت کے چیمپیئن“ ”بشر کی جائے نفرت سے مراد شرمگاہ لیتے ہیں حالانکہ قرآن مجید نے اس کے بالکل برعکس خوشخبری دی ہے کہ جو مومن اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں انہیں ہمیشہ جنت الفردوس میں رکھا جائے گا۔(سورہ مومنون رکوع اول) ہمارا کام تھا وعظ و منادی سو ہم وہ کر چکے واللہ واللہ ھادی 64- ایک عرصہ کی بات ہے کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں جماعت احمدیہ کا سالانہ جلسہ تھا۔دوران تقریر مجھے جماعت اسلامی کے ایک رکن متفق یا متاثر“ کا رقعہ ملا کہ جب ہم دونوں کا مقصد نظام اسلامی کا قیام ہے تو ہمیں ایک ہو کر یہ دینی خدمت انجام دینا چاہیے۔خاکسار نے جواب دیا کہ بلا شبہ حضرت مسیح موعود کا مقصد بعثت پوری دنیا پر غلبہ اسلام ہے۔مگر اول تو جماعت احمدیہ اور جماعت اسلامی کا تصور اسلام ہی یکسر جدا ہے۔دوسرے آنحضرت ﷺ کی حدیث ہے کہ "افتتحت المدينة بالقرآن" کہ مدینہ الیکشن یا تلوار سے نہیں قرآن مجید سے فتح ہوا۔(کنز العمال ) اور جماعت احمدیہ انشاء اللہ دنیا پر ثابت کر دے گی کہ جس قرآن نے مدینہ پر فتح پائی تھی اس کی بدولت امریکہ، یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا پر پرچم اسلام لہرایا جائے گا۔مگر جناب مودودی صاحب نے الجہاد فی الاسلام میں یہ خوفناک نظریہ پیش فرمایا ہے کہ آنحضرت یہ وعظ وتلقین میں سراسر نا کام رہے لیکن تلوار کامیاب ہوئی اور اس کے ذریعہ تمام عرب مسلمان ہوا۔محترم آپ جانتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ نے اقتدار کی خاطر ہرگز قبول اسلام نہیں کیا اور انہیں فاقہ پر فاقہ آتا اور کئی بارغش کھا کے گر جاتے مگر آستانہ نبوی سے جدا نہ ہوتے۔اللہ کو ان کی یہ ادا ایسی پسند آئی کہ وہ بالآخر بحرین کے گورنر بنا دیئے گئے۔بس یہی ہم دونوں میں مابہ الامتیاز ہے۔ہم آنحضرت کے در کی غلامی اور گدائی کے مقابل بادشاہت ہفت اقلیم کو بھی بیچ سمجھتے ہیں مگر آپ حضرات صرف گورنری کے خواہاں ہیں۔اشاعت اسلام کا قرآنی جہاد آپ کے مقاصد واغراض ہی میں شامل نہیں۔کیونکہ آپ مصر کی اخوان المسلمین کا پاکستانی ایڈیشن ہیں۔