دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 47
47 یہ شعر پڑھ کر میں دوبارہ کرسی پر بیٹھ گیا۔چیلنج سن کر ” مناظر لاثانی‘ نے فرمایا کہ میری طبیعت خراب ہو گئی ہے۔اس پر اُن کو لانے والے ساتھیوں نے ان کی سخت ملامت کی کہ بڑی بڑی تعلیاں کرنے کے بعد ایک بچے کے سامنے تم نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔میں نے گذارش کی کہ علامہ کی ناسازی طبع پر انہیں کچھ نہ کہا جائے۔میں دو روز تک یہاں ہوں جب طبع مبارک ٹھیک ہو جائے ، یہ خادم حاضر ہو جائے گا مگر میرے قیام کے دوران بھی ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ وزیر آباد چلے گئے اور میں واپس مرکز احمد بیت ربوہ میں پہنچ گیا۔اس مقام پر میں خدا کے ایک خاص تصرف کا ذکر کئے بغیر نہیں رہ سکتا اور وہ یہ کہ میں نے بیداد پور روانہ ہونے سے صرف ایک روز قبل حضرت مسیح موعود و مہدی موعود کی یہ معرکہ آرا تحریر پڑھی تھی کہ انبیاء تو سب زندہ ہیں۔مردہ تو ان میں سے کوئی بھی نہیں۔معراج کی رات آنحضرت ﷺ کو کسی کی لاش نظر نہ آئی سب زندہ تھے“ آئینہ کمالات اسلام ضمیمہ تحریر 17 ستمبر 1892 ء روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 612) ی محض میرے پیارے مولا کا فضل و احسان ہوا کہ عین وقت پر اس نے اس ذرہ ناچیز کے دل میں خدا کے مسیح کا یہ عظیم الشان نکتہ ڈال دیا۔پس مناظرہ بیداد پور کی کامیابی در اصل حضرت مسیح موعود کے باطل شکن علم کلام کا معجزہ ہے جس میں میری کسی قابلیت کا شمہ بھر دخل نہیں۔44 ایک مجلس سوال و جواب میں جو حافظ آبادشہر میں ہوئی یہ اعتراض بڑے شد و مد سے پیش کیا گیا کہ مسیح ابن مریم نزول کے بعد آنحضرت کے روضہ مبارک میں دفن کئے جائیں گے۔میں نے پبلک کے سامنے سب سے پہلے اس امر پر اظہار افسوس کیا کہ مشکوۃ شریف میں نبیوں کے سردار کا جوارشاد مبارک مندرج ہے، اس کے سراسر خلاف سوال کیا گیا ہے جو کسی محب رسول کو ہرگز زیب نہیں دیتا۔خوب غور سے سنئے کہ حدیث کے عربی متن کا ترجمہ یہ ہے کہ عیسی ابن مریم میرے ساتھ میری قبر میں دفن ہوں گے اور میں اور عیسی ابن مریم ابوبکر اور عمر کے درمیان ایک قبر سے اٹھیں گے (باب نزول عیسی حدیث نمبر 5272)