دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 113 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 113

113 بات کہی کہ اگر تجھ کو واقعی خدا نے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے تو کعبہ کا پردہ چاک کر دیا ہے۔دوسرے نے یہ شرمناک پھبتی کسی کہ کیا خدا کو تیرے سوا کوئی اور نہیں ملتا تھا سے کوئی بولا معاذ اللہ وہ بھی ہے خدا کوئی نبی جس کو کہیں ملتا نہیں تیرے سوا کوئی تیسرے بدبخت نے متکبرانہ انداز میں آپ کی دعوت رد کرنے کا یہ جواز پیش کیا کہ میں بہر حال تجھ سے بات نہیں کر سکتا کیونکہ تو اگر سچا ہے تو میری گفتگو بے ادبی ہے اور اگر کا ذب ہے تو قابل التفات ہی نہیں۔ان برگشتہ نصیبوں نے اسی پر اکتفا نہ کرتے ہوئے شہر کے غنڈوں کو آپ کے پیچھے لگا دیا جو اپنی جھولیاں پتھروں سے بھر کر دورو یہ قطار باندھ کر کھڑے ہو گئے اور آپ پر پتھراؤ شروع کر دیا۔یہاں تک کہ سارا جسم لہولہان ہو گیا اور آپ کی جوتیاں خون سے بھر گئیں۔وہ مقدس خون تھا جس کا ایک ایک قطرہ پوری کائنات سے افضل تھا۔جب آپ زخموں سے چور ہو کر بیٹھ جاتے تو یہ غنڈے آپ کا بازو تھام کر کھڑا کر دیتے اور جب آپ چلنے لگتے تو دوبارہ پتھروں کی بارش شروع کر دیتے اور ساتھ ساتھ گالیاں بکتے اور تالیاں بجاتے چلے جاتے۔(زرقانی جلد اصفحہ۵۱۶) آخر آپ کو ایک باغ میں پناہ لینا پڑی۔اس وقت خدا کی طرف سے فرشتہ نازل ہوا کہ آپ اگر اجازت دیں تو پورے طائف کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے مگر رحمتہ اللعالمین ﷺ نے فرمایا: دعائے قہر کیوں مانگوں یہ نافہم ، غافل ہیں بشر ہیں ، بے خبر ، نادان ہیں گمراہ منزل ہیں منور کردے اپنے نور سے ان سب کے سینوں کو لگا دے ساحل ایمان پر اُن کے سفینوں کو خدایا رحم کر طائف کے گم گشتہ مکینوں بچھا دے رحمتوں کے پھول پتھریلی زمینوں پر ( مرز اظہیر الدین طالب دہلوی) پر