دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 85 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 85

85 کے تمام حلقوں میں پہنچادیا بلکہ رحیم یار خاں سٹیشن میں آنے جانے والی گاڑیوں میں بھی تقسیم کر کے اپنے خلوص کی ایک نئی مثال قائم کر دکھائی جو میرے قلب و سینہ میں اب تک نقش ہے۔فجر اھم اللہ تعالیٰ 83- ۱۹۸۵ء میں احراری دیو بندی مولویوں نے ضیاء کی پشت پناہی میں لنڈن میں ویمبلے کانفرنس کا ڈھونگ رچایا۔جس میں پچھلی صدی کے سب نا پاک اور گھسے پنے اعتراضات کو دوہرایا۔حضرت مسیح موعود اور حضور کے خلفاء کے خلاف نہایت اشتعال انگیز اور سب وشتم سے بھری ہوئی تقریریں کیں۔کانفرنس میں آمر ضیا کا یہ پیغام بھی پڑھا گیا کہ ہم قادیانیت کے کینسر کو صفحہ ہستی سے نیست و نابود کر کے چھوڑیں گے۔کانفرنس کے ان اعتراضوں کی حقیقت واضح کرنے کے لیے مولانا عطاء المجیب صاحب را شد امام بیت الفضل لندن کی صدارت میں ایسٹ لندن کے ایک وسیع ہال میں جلسہ منعقد کیا گیا جس کا انتظام مولا نانسیم احمد باجوہ صاحب مبلغ کرائیڈن کے مرہونِ منت تھا۔اس تقریب میں خاکسار کو بڑی تفصیل سے تمام اہم اور ضروری اعتراضات کے جوابات دینے کی توفیق ملی۔اطلاع ملنے پر حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے بہت خوشنودی کا اظہار کیا اور دنیا بھر کی جماعتوں میں اس کی کیشیں بھیجوانے کا بھی ارشاد فرمایا۔بطور نمونہ کا نفرنس کے تین اعتراضوں کے جوابات ہدیہ قارئین کرتا ہوں۔ޕ سوال: مرزا طاہر احمد ( 2 ) چھپ کر انگلستان پہنچے ہیں۔جواب، تاریخ مذاہب عالم سے ثابت ہے کہ خدا کے فرستادوں اور برگزیدوں نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں ہی ہجرت کی ہے۔سوال: پاکستانی احمدی کلمہ طیبہ کا بیج کیوں لگاتے ہیں اور بے وجہ پولیس کی چیرہ دستیوں کا نشانہ بنتے اور قید کی صعوبتیں اٹھاتے ہیں؟ جواب: 1- احمدیت کے مخالف علماء صاحبان نے کلمہ طیبہ کے علاوہ بہت سے جعلی کلموں کو بھی فروغ دے رکھا ہے۔مثال لا اله الا الله اشرف على رسول الله مگر احمدی اپنے عمل سے اس باطل عقیدہ کے خلاف خاموش احتجاج کرتے اور مسلمانان عالم پر واضح کرتے ہیں کہ کلمہ صرف وہی ہے جو شہنشاہ نبوت خاتم الانبیا محمد مصطفی حمد مجتبی میے کو دربار الوہیت سے عطا ہوا۔