دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 33
33 جناب وکیل کہنے لگے بس میں سمجھ گیا کہ آنحضرت ﷺ نبیوں کی مہر ہیں۔ایسی مہر جس سے فیضان نبوت بند نہیں ہوتا بلکہ جاری ہوتا ہے۔میں نے عرض کیا اب آنجناب بآسانی اس نتیجہ تک پہنچ سکتے ہیں کہ آج احمدی ہی ہیں جو خاتمیت محمدی پر دلی ایمان رکھتے ہیں۔31- ایک دفعہ دوران مذاکرہ اس سوال پر بہت زور دیا گیا کہ سب نبی امی ہوتے ہیں مگر مرزا صاحب نے تو اپنے اساتذہ کا خود اعتراف کیا ہے۔سائل کے دوسرے رفقاء کو بھی فقط اسی اعتراض سے طبعی دلچسپی تھی۔میں نے انہیں بتایا کہ ایک عاشق رسول کے لیے یہ انکشاف نہایت درجہ خوشی کا موجب ہونا چاہیے کہ اللہ جل شانہ نے سوائے ہمارے نبی ، نبیوں کے شہنشاہ محمد مصطفی سے کے، کسی نبی کو لفظ خاتم النبین" کا خطاب دیا ہے نہ نبی امی کا (اعراف: ۱۵۸) پس ایک مسلمان کی حیثیت سے آپ کو ہرگز یہ زیب نہیں دیتا کہ آپ آنحضرت ﷺ کا مخصوص آسمانی خطاب حضور سے چھین کر نہایت بے دردی سے تمام نبیوں میں بانٹ دیں۔یہ غیرت رسول اور عشق رسول کے سراسر منافی بات ہے جس کی کم از کم آپ سے مجھے قطعا توقع نہیں تھی۔بعد ازاں جب انہیں سورہ کہف کی آیت ۶۶، ۶۷ سنائی گئی کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام جیسے شارع نبی نے ایک بندہ خدا کا شاگرد بننے کی خود درخواست کی تو خدا کے فضل و کرم سے وہ پوری طرح مطمئن ہو کر مجلس سے گئے۔ام المومنين : 32- ایک عالم دین تحقیق حق کے لیے ربوہ تشریف لائے۔اُن کا واحد اعتراض یہ تھا کہ حضرت مرزا صاحب کے کشف بابت حضرت فاطمہ وغیرہ سے اہل بیت علیہم السلام کی سخت تو ہین ہوتی ہے۔اس گستاخی کو نوے کروڑ مسلمان کبھی برداشت نہیں کر سکتے۔میں نے گزارش کی کہ یہ کشف تو حضرت بانی سلسلہ عالیہ کے عاشق رسول ہونے پر فیصلہ کن آسمانی شہادت ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ سلطان الفقر حضرت سلطان باہو جیسے اہل کشف پاک نفس بزرگ اور ولی کامل اپنے مشاہدات کی بناء پر تحریر فرماتے ہیں: مشق وجود یہ کی پاکی اور برکت سے مجلس حضرت محمد رسول اللہ علے میں ایک نوری طفل معصوم کی شکل میں حاضر ہو جاتا الله