دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 49
میں چھ حدیثیں اور متعدد آثار و اقوال صحیح مسلم کی کتاب الایمان سے نکالے جاچکے ہیں۔مسلم شریف میں حضرت نواسی بن سمعان سے مروی ایک حدیث درج ہے جس میں آنحضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح محمدی کو چار مرتبہ نبی اللہ کے پیارے خطاب یاد کرتے ہوئے فرمایا "فيرغب نبي الله عيسى عليه السلام سے و اصحابه-(کتاب الفتن) عشاق رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ اطلاع قیامت صغریٰ سے کم نہیں کہ دیو بندی عالم اور مذہبی راہنما ”حضرت علامہ مولاناسید شمس الحق صاحب نے اپنی تالیف ”علوم القرآن فارسی کے صفحہ ۳۱۵ پر حضرت خاتم النبین (فداہ اقی وابی ) کے مبارک فقرہ سے ”نبی“ کا لفظ نہایت بے دردی کے ساتھ اُڑا دیا ہے اب (معاذ اللہ ) حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب فقرہ کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ اللہ یعنی عیسی ابن مریم متوجہ ہوں گے۔خدا جانے اس دیو بندی عالم نے توحید کے پلیٹ فارم سے تثلیث کی منادی کیوں کی قارئین خود ہی اندازہ لگالیں۔ترجمہ قرآن کریم از حضرت شاہ رفیع الدین: -حضرت شاہ رفیع الدین رحمۃ اللہ علیہ کی بلند شخصیت محتاج تعارف نہیں ( وفات ۱۳۴۹ هجری ۱۸۳۳ - ۶۳۴) آپ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب دہلوی کے دوسرے بیٹے اور یگانہ روزگار اور جلیل القدر عالم اور کئی کتابوں کے مصنف تھے آپ کا عظیم ترین کارنامہ قرآن کریم کا تحت اللفظ ترجمہ ہے۔اس ترجمہ کا برصغیر پاک و ہند کے تمام تحت اللفظ تراجم میں اولیت زمانی کا فخر حاصل ہے افسوس کہ یہ ترجمہ بھی یہود خصلت علماء کی تبدیلی کا نشانہ بننے سے محفوظ نہیں رہا۔ملاحظہ فرمائیے آیت خاتم النبیین کے ترجمہ میں تبدیلی۔شیخ غلام علی تاجر کتب کشمیری بازار لاہور نے ۱۰ مارچ ۱۹۲۴ ء کی تاریخ اشاعت میں جو 49