دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 50 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 50

سخہ شائع کیا ہے اس میں آیت خاتم النبین کا ترجمہ درج ذیل الفاظ میں لکھا ہے۔نہیں ہے محمد باپ کسی کا مردوں تمہارے میں سے لیکن پیغمبر خدا کا ہے اور مہر تمام نبیوں پر اور ہے اللہ پر چیز کو جاننے والا۔“ حضرت شاہ رفیع الدین کا یہی ترجمہ حاجی ملک دین محمد اینڈ سنز تاجران کتب و پبلشرز کشمیری بازار روبل روڈ لاہور نے ۱۳۵۲ هجری ۹۳۳! میں شائع کیا ہے میں ”مہر تمام نبیوں پر “ کے الفاظ بدل کر۔ختم کرنے والا ہے تمام نبیوں کا “ لکھ دیا گیا ہے۔قارئین کرام ! ان دیو بندیوں کے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی تفصیل بہت لمبی ہے انہوں نے اگر ایک طرف شمشیر تکفیر کے ذریعہ مسلمانوں کو پارہ پارہ کیا ہے تو دوسری طرف اسلامی لٹریچر میں سخت تحریف کی ہے اسی پر بس نہیں انہوں نے رہی سہی کسر مسلمانوں کو ذات برادری اور گروہی نفرتوں کے دائروں میں تقسیم کرنے میں لگا دی ہے۔حالانکہ اسلام ہی ایک ایسا واحد مذہب ہے جو ذات برادری کی دیواروں سے اونچا اٹھ کر تمام انسانوں کو ایک نظر سے دیکھتا ہے اسلام کے نزدیک کوئی شخص ذات برادری کنبہ یا قبیلہ کی وجہ سے مکرم ومحترم نہیں بلکہ مکرم معظم صرف منتقی اور اعمال صالحہ بجالانے والا ہے۔(الحجرات:) دیگر مذاہب آج تک ذات اور گروہی تقسیم کی نفرتوں کے دائرے میں اُلجھے پڑے ہیں۔براہمن کھتری سے متنفر ہے تو ویشیہ شودر کو انسان نہیں سمجھتا شادیاں کرنا تو درکنار یہ قومیں ایک دوسرے کے برتن میں کھا پی بھی نہیں سکتیں۔عیسائیوں میں بھی آج تک کالے گورے میں نفرت بھری تفریق کی جاتی ہے۔یہود کا کہنا ہے کہ ہم ہی اللہ کے محبوب اور اس کی اولاد ہیں۔یہی نفرت کے بیج آج دیو بندیوں نے بھی مسلمانوں میں بونے کی کوشش کی ہے دیو بندیوں کے مجددالملت مولانا اشرف علی تھانوی کی کتاب ”دینی مسائل کے چند اقتباسات ہم ذیل میں درج کر رہے ہیں ملاحظہ فرمائیں۔50 50