دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 19 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 19

کتا بچہ محمد صلعم کے پریمی کہاں ہیں ؟“ میں یہ جھوٹ بھی لکھا ہے کہ قادیانیوں کا درود مسلمانوں کے مروجہ درود سے الگ ہے اس موقعہ پر ہم خدا کو حاضر ناظر جان کر وہ درود لکھتے ہیں جو احمدی لوگ اپنی نمازوں میں پڑھتے ہیں۔وہ درود یہ ہے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى الِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ - اس درود کے متعلق حضرت بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں وو : درود شریف کے طفیل اللہ تعالیٰ کے فیوض عجیب نوری شکل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتے ہیں اور پھر وہاں جا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ میں جذب ہو جاتے ہیں اور وہاں سے نکل کر ان کی کئی لا انتہا نالیاں ہو جاتی ہیں اور بقد رحصہ رسدی ہر حقدار کو پہنچتی ہیں۔“ فرماتے ہیں:۔درود شریف کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اُس عرش کو حرکت دینا ہے جس سے ی ٹور کی نالیاں نکلتی ہیں جو اللہ تعالیٰ کا فیض اور فضل حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو لازم ہے کہ وہ کثرت سے درود شریف پڑھے تاکہ اس فیض میں حرکت پیدا ہو۔“ (اخبار الحکم ۲۸ فروری ۱۹۰۳، صفحہ ۷) یہ تو ہے بانی جماعت احمدیہ کا عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم لیکن دیو بندی جو عشق رسول کے دعویدار ہیں ان کے عشق رسول کی حقیقت سنئے دیو بندیوں کے نزدیک مولوی رشید احمد گنگوہی بانی اسلام کے ثانی تھے اس طرح انہوں نے گنگوہی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر لا کھڑا کیا ہے ”شیخ الہند مولانا محمود حسن خلیفہ برحق مولوی رشید احمد گنگوہی گنگوہی صاحب کی 19