دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 57 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 57

میں ہزاروں مسجد میں تعمیر کی جاچکی ہیں سینکڑوں مبلغین اسلام کا کام کر رہے ہیں لاکھوں کالے اور گورے افریقہ اور یورپ کے ممالک میں اسلام قبول کر رہے ہیں اور جماعت کے ہزاروں مبلغین مسلمانوں کے بچوں کو دیہاتوں اور شہروں میں مفت دین اسلام کی تعلیم دے رہے ہیں جماعت احمد یہ چاہتی ہے کہ گاؤں گاؤں میں آئندہ ایسے نوجوان تیا ر کر دئے جائیں جو اپنے گاؤں کے دینی کاموں کو سنبھال لیں خود ہی نمازیں پڑھا ئیں جنازے پڑھائیں ، نکاح پڑھائیں۔جماعت احمد یہ یہ چاہتی ہے کہ گاؤں گاؤں سے جہالت کا خاتمہ کیا جائے تاکہ مولوی تعویذ گنڈوں کی رقمیں نہ لوٹ سکیں ، جماعت احمد یہ یہ چاہتی ہے کہ گاؤں گاؤں سے ان تمام بری رسموں کا خاتمہ کیا جائے جو آج مسلمانوں کے گلے کا طوق بن چکی ہیں، اور جن کی وجہ سے وہ غیر مسلموں کے مقابلہ میں زندگی کے ہر میدان میں پچھڑے ہوئے ہیں۔پس تمام مولویوں کو چاہیے کہ وہ مخالفت چھوڑ کر اس نیک کام میں شامل ہوں جھوٹ بولنا، جھوٹے الزامات لگا نا چھوڑ دیں کیونکہ یہ جھوٹ اور مخالفت ان کے کسی کام نہ آئے گی بلکہ قیامت کے روز انکے لئے سیاہی کا ایک داغ بن جائے گی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ امام مہدی ومسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔دنیا مجھ کو نہیں پہچانتی لیکن وہ مجھے جانتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے یہ ان لوگوں کی غلطی ہے اور سراسر بد قسمتی ہے کہ میری تباہی چاہتے ہیں۔میں وہ درخت ہوں جس کو مالک حقیقی نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے اے لوگو ! تم یقیناً سمجھو کہ میرے ساتھ وہ ہاتھ ہے جو اخیر وقت تک مجھ سے وفا کرے گا اگر تمہارے مرد اور تمہاری عورتیں اور تمہارے جوان اور تمہارے بوڑھے اور تمہارے چھوٹے اور تمہارے بڑے سب مل کر میرے ہلاک کرنے کے لئے دُعائیں کریں یہاں تک کہ سجدے کرتے کرتے ناک گل جائیں اور ہاتھ شل ہو جا ئیں تب بھی خدا ہرگز کتاب کی موجودہ اشاعت کے وقت یہ تعداد 200 سے تجاوز کر چکی ہے الحمد للہ۔ناشر۔57