دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 36
اس حوالہ میں حضور یہ ثابت فرمارہے ہیں کہ آپ کو کشفاً حضرت فاطمہ کی اولاد میں قرار دیا گیا ہے اور عبارت میں مادرانہ عطوفت“ کا لفظ بھی موجود ہے اور جو حوالہ ہم نے مولوی اشرف علی صاحب تھانوی کا الافاضات الیومیہ سے درج کیا ہے اس میں تو کہیں مادرانہ عطوفت کا ذکر نہیں صاف لکھا ہے کہ انہوں نے ہم کو اپنے سینے سے چمٹا لیا۔اب قارئین خود ہی فیصلہ فرمالیں کہ اگر یہ توہین ہے تو اس تو ہین کا زیادہ مرتکب کون ہے؟ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ، کلمہ طیبہ کی ، درود شریف کی ،حضرت عائشہ کی اور حضرت فاطمہ کی توہین کرنے والے احمدی نہیں بلکہ دراصل دیو بندی ہیں جو اپنے آپ کو اعتراضات سے بچانے کے لئے دوسروں پر طرح طرح کے گندے الزامات لگاتے آرہے ہیں۔اس بناء پر علماء اسلام یہاں تک کہ مکہ اور مدینہ کے علماء نے بھی دیو بندیوں پر کفر کے فتوے لگائے ہیں۔چنانچہ دیو بندیوں کے متعلق سنی علماء کا ایک فتوی گفر ملاحظہ فرمائیں۔وہابیہ دیو بند یہ اپنی عبارتوں میں تمام اولیاء انبیاء حشتی که حضرت سید الاولین و آخرین صلی اللہ علیہ وسلم اور خاص ذات باری تعالیٰ عرب شانہ کی اہانت و ہتک کرنے کی وجہ سے قطعاً مرتد اور کافر ہیں اور ان کا ارتداد کفر میں سخت سخت سخت اشد درجہ پر پہنچ چکا ہے ایسا کہ جوان مرتدوں کافروں کے ارتداد گفر میں ذرا بھی شک کرے وہ بھی انہی جیسا مرتد و کافر ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ ان سے بالکل مجتنب ومحتر زر ہیں ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا ذکر تو کیا اپنے پیچھے بھی ان کونماز نہ پڑھنے دیں اور نہ اپنی مسجدوں میں گھسنے دیں نہان کا ذبیہ کھا ئیں اور نہ ان کی شادی غمی میں شریک ہوں ، نہ اپنے ہاں اُن کو آنے دیں۔یہ بیمار ہوں تو عیادت نہ کریں مریں تو گاڑنے تو اپنے میں شرکت نہ کریں مسلمانوں کے قبرستانوں میں جگہ نہ دیں۔غرض ان سے بالکل احتیاط واجتناب رکھیں۔36 96