دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 37
پس وہابیہ دیو بند یہ سخت اشد و مرتد و کافر ہیں ایسے کہ جوان کو کافر نہ کہے خود کا فر ہو جائے گا اس کی عورت اس کے عقد سے باہر ہو جائے گی جو اولاد ہوگی وہ حرامی ہوگی اور از روے شریعت ترکہ نہ پائے گی۔“ دستخط سید حمایت علی شاہ دستخط حامد رمضان خان قاری نوری رضوی۔بریلوی۔محمد کرم دین بھینی محمد جمیل بدایونی عمر نعیمی ابومحمد دیدار علی مفتی اکبر آباد یوپی شائع کردہ: خاکسار محمد ابراہیم بھاگلپوری حسن برقی پریس اشتیاق منزل نمبر ۶۳ ہیوٹ روڈ لکھنو۔) اب ہم آخر پر دیو بندیوں کے اس الزام کا جواب دیتے ہیں کہ نعوذ باللہ من ذالک جماعت احمد یہ انگریزوں کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے حقیقت یہ ہے کہ انگریز لوگ ہندوستان میں اور دیگر ممالک میں اپنے قدموں کو مضبوط کرنے کے لئے یہ ضروری سمجھتے تھے کہ عیسائیت کو اور مسیحی خیالات کو پھیلائیں تاکہ ان کی حکومت کے قدم مضبوطی سے جم سکیں چنانچہ کتاب لارڈ لارنس لائف جلد دوم صفحہ ۳۱۳ میں لکھا ہے۔میں اپنے اس یقین کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ہم سر زمین ہند میں اپنی حکومت کا تحفظ چاہتے ہیں تو ہمیں انتہائی کوشش کرنی چاہیئے کہ یہ ملک عیسائی ہو جائے۔“ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ملک کو عیسائی بنانے کے لئے انگریزوں کے مذہبی خیالات میں اُن سے متفق دیو بندی تھے یا احمدی ایک عظمند یکدم پکار اُٹھے گا کہ عقائد کے اعتبار سے تو دیو بندی ملاں احمدیوں کی نسبت انگریزوں کے زیادہ قریب تھے کیونکہ عیسائی بھی یہ مانتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ ہیں اور دیو بندیوں کا بھی عقیدہ ہے جبکہ احمدی تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت جن کو عیسائی اپنا خدا سمجھتے ہیں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ فوت ہو چکے ہیں گویا ایک لحاظ سے ان کے خدا کی موت کا اعلان کرتے ہیں تو اب بھلا بتاؤ کہ انگریزوں کی عقل ماری گئی ہے کہ وہ احمدیوں کی مدد کریں گے یا احمدیت کے پودے کو پانی دیں گے وہ تو اس پودے کو 37