دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 20 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 20

وفات پران کا مرثیہ لکھتے ہوئے یوں گل افشانی کرتے ہیں زباں پر اہل اہواء کی ہے کیوں اُعل ہبل شاید اُٹھا عالم سے کوئی بانی اسلام کا ثانی مرثیہ صفحہ ۶ مطبوعہ مطبع بلالی ساڈھورہ ضلع انبالہ ) یہ ہے دیو بندیوں کا عشق رسول کہ رشید احمد گنگوہی کو بانی اسلام کا ثانی “ کہتے ہیں۔اسی طرح شیخ محمود حسن اس قصیدہ میں مزید لکھتے ہیں۔وفات سرور عالم کا نقشہ آپ کی رحلت تھی ہستی گر نظیر ہستی محبوب سبحانی (مرثیہ صفحہ ۱۱) مذکورہ شعر میں مولوی رشید احمد گنگوہی کی وفات کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات قرار دیا ہے اور صاف لکھا ہے کہ مولوی رشید احمد گنگوہی کی وفات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا نقشہ کھینچتی ہے گویا رشید احمد صاحب گنگوہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہو گئے اور اس وقت موجود ان کے ساتھی رشید احمد گنگوہی کے صحابہ ہو گئے۔اسی اعتبار سے محمودحسن صاحب نے اپنے آپ کو حضرت ابوبکر کے مقابل پر کھڑا کرتے ہوئے خود کو رشید احمد گنگوہی کا خلیفہ برحق“ لکھا۔چنانچہ مرثیہ کے ٹائیٹل پیج پر جہاں محمود حسن صاحب کا نام درج ہے لکھا ہے۔”مرثیہ چکید ، قلم فیض رقم علامہ فروع واصول جامع معقول و منقول حضرت مولنا محمود حسن صاحب خلیفه برحق حضرت مولنا رحمتہ اللہ علیہ۔یہی وجہ ہے کہ محمد حسن صاحب گنگوہ کو کعبہ سے بھی افضل سمجھتے ہیں لکھتے ہیں 20 20