دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 15 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 15

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یاز مین اس سے بھی برے اشخاص کو قبول کر لیتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو تمہارے لئے عبرت کا نشان بنانے کے لئے ایسا کیا تا آئندہ تم میں سے کوئی شخص کسی کلمہ پڑھنے والے یا اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے شخص کو قتل نہ کرے۔اگر باوجود ایسے عبرتناک واقعات کے دیو بندی پھر بھی احمدیوں کو یہ کہتے ہیں کہ زبان سے احمدی کوئی اور کلمہ پڑھتے ہیں لیکن دل میں ان کا کوئی اور کلمہ ہے تو پھر اب ہم بتاتے ہیں خدائی کے ان دعویداروں کا اصل کلمہ اور اصل درود شریف کیا ہے۔دیو بندیوں کا کلمہ اور درود دیو بندی فرقہ کے قابل احترام بزرگ مولوی اشرف علی تھانوی کو اُن کے ایک مرید نے لکھا کہ :- وو کچھ عرصہ ہوا خواب دیکھتا ہوں کہ کلمہ شریف لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله پڑھتا ہوں مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کی جگہ حضور ( مولوی اشرف علی تھانوی ) کا نام لیتا ہوں اتنے میں دل کے اندر خیال پیدا ہوا کہ مجھ سے غلطی ہوئی کلمہ شریف کے پڑھنے میں اس کو صحیح پڑھنا چاہئے اسی خیال سے دوبارہ کلمہ شریف پڑھتا ہوں لیکن زبان سے بے ساختہ بجائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اشرف علی نکل جاتا ہے۔کلمہ شریف کی غلطی کے تدارک میں رسول الہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شرف پڑھتا ہوں لیکن پھر یہی کہتا ہوں "اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيْد نا ونبينا مولانا اشرف على اس خواب کی تعبیر کرتے ہوئے مولوی اشرف علی صاحب تھانوی نے اپنے اس مرید کو یہ نہیں فرمایا کہ کلمہ شریف پڑھتے ہوئے اشرف علی رسول اللہ پڑھنا لعنتیوں کا کام ہے اور یہ شیطانی خواب ہے بلکہ فرمایا کہ یہ خواب بالکل ٹھیک ہے۔15