دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 9 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 9

دلوں میں مسلمانوں کی ہمدردی ہے تو یہ بھی انہیں دینی تعلیم سکھا ئیں قرآن مجید کی تعلیم دیں اگر ان کے دلوں میں غیرت اسلام ہے تو یہ ہندو بن جانے والے یا عیسائیت اختیار کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کو دوبارہ اسلام میں لانے کی فکر کریں۔آج جماعت احمد یہ جہاں جہاں مسلمان بھائیوں کو دینی تعلیم سکھانے کا انتظام کر رہی ہے وہیں دُنیا بھر میں لاکھوں غیر مسلم اس البی جماعت کے ذریعہ اسلام میں داخل ہو کر کلمہ طیبہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحمد رسُولُ اللہ پڑھ رہے ہیں۔پس مسلمان بھائیوں کو چاہئے کہ ان مفاد پرست مولویوں کے چنگل میں پھنسنے کی بجائے گہری نظر سے پہچانیں کہ کون مسلمانوں کا سچا دوست اور کون ان کا دشمن ہے۔۔۔۔؟ جیسا کہ ہم اوپر ذکر کر آئے ہیں کہ جہاں جہاں جماعت احمدیہ مسلمان بھائیوں کو دینی تعلیم دینے ،نماز اور قرآن مجید سکھانے کے لئے کام کر رہی ہے وہاں وہاں پر یہ دیو بندی مولوی پہنچ کر سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ قادیانیوں کا کلمہ اور ہے۔نعوذ باللہ قادیانی رسول اللہ کی ہتک کرتے ہیں، صحابہ کرام کی ہتک کرتے ہیں، دین اسلام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ان کا درود شریف اور ہے وغیرہ وغیرہ اور اس جھوٹ کو چھوٹے چھوٹے کتا بچوں کے ذریعہ آجکل خوب پھیلا رہے ہیں چنانچہ حال ہی میں جو کتا بچہ بعنوان ” حضرت محمد صلعم کے پریمی کہاں ہیں دارالعلوم دیو بند کی طرف سے شائع ہوا ہے اس میں اسی طرح کی جھوٹ کی غلاظت بھری پڑی ہے۔ان سب جھوٹے اعتراضات کے مقابل پر ہمارا جواب تو بس یہی ہے کہ لَعْنَةُ الله عَلَى الْكَاذِبِین یعنی جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہو۔دراصل دیو بندیوں کو ان کے روحانی پیشوا مولوی رشید احمد گنگوہی کی یہ تعلیم ہے کہ احیاء حق کے واسطے جھوٹ بولنا جائز ہے (فتاوی رشیدیہ کامل کتاب الحظر والا باحہ سوال نمبر ۱۱) اس لئے 9