دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 8 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 8

ایمان لاتے ہیں آواز بیعت ہر خاص و عام سنتا ہے پس اب تمام دنیا کے مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ اس امام کی بیعت کریں جس کے حق میں یہ پیشگوئیاں عین صفائی سے پوری ہوچکی ہیں لیکن بجائے اس کے کہ اس روحانی امام کی قدر کی جاتی جو سب مسلمانوں کا خیر خواہ اور دن رات اُن کی بھلائی کا خواہاں ہے چند کرائے کے مولوی اس امام کی مخالفت پر تلے ہوئے ہیں تا کہ بھولے بھالے مسلمانوں کو لوٹنے کا ان کا گھناؤنا کاروبار جاری رہ سکے۔پس اُمت کے بہی خواہ مسلمان بھائیوں سے ہماری دردمندانہ درخواست ہے کہ جماعت احمدیہ کے خلاف جھوٹا پرو پیگنڈہ کرنے والے ان دُنیا پرست دیو بندی مولویوں کے جھوٹ سے بچیں اور اس دور میں خدا کی طرف سے آنے والے بچے امام مہدی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو شناخت کر کے ان کو قبول کریں اور ان کی بیعت کریں کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ، جن کی اطاعت وفرمانبرداری ہر مسلمان کا اولین فرض ہے کا فرمان ہے کہ فَإِذَا رَأَيْتُمُوْهُ فَبَايِعُوهُ وَلَوْ حَبُوا عَلَى الثَّلْجِ فَإِنَّهُ خَلِيفَةُ اللَّهِ الْمَهْدِيُّ (ابوداؤد جلد نمبر ۲ باب خروج المهدی) کہ اے مسلمانو ! جب تمہیں اس کی آمد کا علم ہو جائے تو فورا اس کی بیعت کرو خواہ تمہیں برف پر سے گھٹنوں کے بل جانا پڑے کیونکہ وہ خدا کا خلیفہ مہدی ہے۔یہ بھی بڑی عجیب بات ہے کہ سالہا سال سے مسلمان دینی تعلیم سے غافل تھے ان کے بچے کلمہ، نماز ، روزہ سے بے خبر تھے جب احمدی مبلغین نے ہندوستان میں تقسیم ملک کے بعد اس کی پہل کی ہزاروں دیہاتوں اور شہروں میں بڑوں اور بچوں کو یہاں تک کہ غیر مسلموں کو بھی کلمہ سکھایا نماز سکھائی اور قرآن مجید پڑھایا جہاں بھی احمدی مبلغین یہ نیک کام شروع کرتے ہیں شیطان کی طرح دینی کام میں روڑا اٹکانے کے لئے یہ دیو بندی مولوی وہاں پہنچ جاتے ہیں اور احمدیوں کو کا فرکا فر کہنا شروع کر دیتے ہیں اگر یہ لوگ اسلام کے سچے خیر خواہ ہیں اگر ان کے 8