دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 7
ان کی سرداری اور تمیز ختم ہو جائے گی۔محترم قارئین! آج جبکہ مسلمان گروہ در گروہ ہو کر اپنی طاقت کو کمزور کر چکے ہیں ان کا کوئی ایسا مرکز نہیں جہاں ایک عالمگیر واجب الاطاعت امام ہو جہاں نظام بیت المال ہو جہاں سب مسلمان اپنے جھگڑوں اور اختلافات کو مٹا کر ایک جان اور دل ہو جاتے ہوں ایسا امام جس کی ایک آواز پر سب مسلمان اُٹھتے ہوں اور ایک آواز پر بیٹھ جاتے ہوں ایسا امام جو ان کو اتفاق واتحاد کی تعلیم دیتا ہو، ایسا امام جوان کو قرآن مجید کی سنہری تعلیمات پڑھ پڑھ کر سناتا ہو اور ان پر عمل کرنے کے لئے کہتا ہو ایسا امام جو کسی مسلمان کلمه گوکو کافر نہ کہتا ہو بلکہ سب کو ایک ہاتھ پر اکٹھا ہونے کے لئے کہتا ہو جو تمام مسلمان بھائیوں کے لئے دن رات فکر مند رہ کر اُنکے لئے اپنے مولیٰ کے حضور میں رو رو کر دعائیں کرتا ہو۔تمام دنیا میں نظر اُٹھا کر دیکھئے ایسا امام عالی مقام ایسا امام روحانی سوائے قادیان کی جماعت احمدیہ کے روئے زمین پر آپ کو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا۔پیشگوئیوں میں یہ بات بیان کی گئی تھی کہ امام مہدی علیہ السلام جب آئیں گے تو اس وقت مغرب میں رہنے والے اپنے مشرق کے بھائیوں کو اور مشرق کے رہنے والے اپنے مغرب کے بھائیوں کو دیکھ سکیں گے۔(النجم الثاقب جلد نمبر اصفحہ (۱) چنانچہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امام مہدی علیہ السلام کے خلیفہ جب مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ عالمگیر سے خطاب فرماتے ہیں تو مشرق والے مغرب میں بیٹھے ہوئے اپنے بھائیوں کو صاف دیکھتے ہیں اور مغرب میں بیٹھے ہوئے اپنے مشرقی بھائیوں کا دیدار کر سکتے ہیں۔اسی طرح یہ بھی پیشگوئی تھی کہ جب ان کی بیعت ہو گی تو آسمان سے آواز آئے گی کہ ھذا خليفة الله المهدی فاسمعواله واطیعوا کہ یہ اللہ کا خلیفہ مہدی ہے اس کی آواز سنو اور اس کی اطاعت کرو اور یہ آواز ہر خاص و عام سُنے گا۔( قیامت نامه صفحه ۴ مؤلفه رأس المفسرین مولا نا شاہ رفیع الدین مطبع مجتبائی دہلی ) چنانچہ ہر سال عالمی بیعت کے موقع پر جبکہ لاکھوں لوگ حضرت امام مہدی علیہ السلام پر 7