دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 83
83 ابراہیم زندہ رہتا تب بھی نبی نہ ہوتا کیونکہ میں خاتم النبیین ہوں۔لیکن حضور کا یہ ارشاد ہے کہ ابراہیم کے نبی ہونے میں موت حائل ہوگئی۔اگر وہ زندہ رہتا تو ہی ہوتا۔تیسری حدیث مسیح موعود کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔أَلَا إِنَّهُ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ وَلَا رَسُولٌ وَأَلَا إِنَّهُ خَلِيفَتِي فِي أُمَّتِي - (طبرانی فی اوسط والكبير ) سن لو! میرے اور مسیح موعود کے درمیان کوئی نبی نہیں اور سن لو کہ وہ میری اُمت میں اخلیفہ ہے۔حدیث لَا نَبِيَّ بَعْدِی کی تشریح حديث لا نَبِيَّ بَعْدِی کو عام طور پر اس امر کی تائید میں پیش کیا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا سلسلہ بند ہو گیا ہے لیکن جب قرآن کریم کی متعدد آیات نیز احادیث سے نبوت کے جاری رہنے کا امکان موجود ہے تو لازماً اس حدیث کا وہی مفہوم صحیح ہوسکتا ہے جو قرآن کریم اور دوسری احادیث کے خلاف نہ ہو اس لحاظ سے لَا نَبِيَّ بَعْدِی کا مفہوم بزرگانِ دین نے یہی بیان کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایسی نبوت بند ہے جو تشریعی ہو یعنی اب کوئی ایسا نبی نہیں آ سکتا جو قر آنی شریعت کو منسوخ کر