دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 81 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 81

81 مقام پر سرفراز کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے۔وَاذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إذ جعل فيكُمْ أَنْبِيَاء وَجَعَلَكُمْ قُلُوكًا (المائدہ: ۲۱) اور ( تم اس وقت کو یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ اے میری قوم تم اللہ کے اس انعام کو یاد کرو جب اس نے تم میں نبی مقرر کئے تھے اور تمہیں بادشاہ بنایا تھا۔اس آیت میں نبوت کو اور بادشاہت کو انعام قرار دیا ہے ان دونوں آیتوں کو ملانے سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب ہمیں خود یہ دعا سکھائی ہے تو دراصل اس میں اس بات کی بشارت دی ہے کہ وہ ہم میں بھی نبوت اور بادشاہت کا انعام جاری رکھے گا۔امتِ مسلمہ کو خیر امت قرار دیا گیا ہے۔وہ خیر امت اسی طرح ہو سکتی ہے کہ اس میں بھی سلسلہ نبوت جاری رہے جیسے اس سے قبل دوسری امتوں میں جاری تھا۔اگر اس انعام کا درواز و بند تسلیم کیا جائے تو پھر امت مسلمہ خیر امت کیونکر قرار دی جاسکتی ہے۔امکان نبوت از احادیث نبوی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس بارے میں جو کچھ فرمایا اس سے بھی یہی عیاں ہوتا ہے کہ اُمت محمدیہ میں نبوت کا سلسلہ بند نہیں ہوا۔چند احادیث پیش ہیں۔