دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 69 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 69

69 کر ہے۔اب بعد اس کے کوئی نبی نہیں مگر وہی جس پر بروزی طور پر محمد یت کی چادر پہنائی گئی۔کشتی نوح صفحه ۱۵ مطبوعه ۱۹۰۲ء، روحانی خزائن جلد ۱۹) اللہ جل شانہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو صاحب خاتم بنایا یعنی آپ کو افاضہ کمال کے لئے مہر دی جو کسی اور نبی کو ہرگز نہیں دی۔اسی وجہ سے آپ کا نام خاتم النبیین ٹھہرا یعنی آپ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ روحانی نبی تراش ہے اور یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی کو نہیں ملی۔(حقیقۃ الوحی صفحہ ۹۷ حاشیہ مطبوعہ ۱۹۰۷ء) آیت خاتم النبیین اور اس کا مفہوم مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلكِن رَّسُولَ اللهِ وخاتم النبينَ ، وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا (احزاب : ۴۱) نہ حد تم میں سے کسی مرد کے باپ تھے نہ ہیں (نہ ہوں گے ) لیکن اللہ کے رسول ہیں بلکہ (اس سے بھی بڑھ کر ) نبیوں کی مہر ہیں اور اللہ ہر ایک چیز سے خوب آگاہ ہے۔یہ آیت پانچ ہجری میں اس وقت نازل ہوئی جب حضرت زیڈ نے حضرت زینب کو طلاق دے دی اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم نے حضرت زینب سے نکاح کر لیا۔حضرت زید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے