دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 56 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 56

56 بِالنِّيَّاتِ وَلِكُلِّ امْرِيُّ مَانَوى - (بخاری) حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے اور ہر انسان و اسی کا بدلہ ملتا ہے جو اس کی نیت ہوتی ہے۔عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُوا بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْبُخْلِ وَالْكَسْلِ وَ اَرْذَلِ الْعُمُرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَفِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ- (بخاري) حضرت انس کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات سے دعا کیا کرتے تھے۔اے خدامیں تیری پناہ چاہتا ہوں بخل سے اور ستی سے اور ارذل عمر سے اور قبر کے عذاب سے اور زندگی اور موت کی آزمائش سے۔١٠ - عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ لَا يُجمعُ أُمَّتِي اَوْقَالَ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ عَلَى ضَلَالَةٍ وَيَدُ اللَّهِ عَلَى الْجَمَاعَةِ وَمَنْ شَدَّ شُدَّ فِي النَّارِ - (جامع ترمذی) حضرت ابن عمر کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ میری ساری امت کو یا فرمایا امت محمدیہ کو گمراہی پر جمع نہیں کرے گا اور اللہ کی مدد جماعت کے ساتھ ہوگی جو شخص اس سے الگ ہوگا وہ دوزخ میں ڈالا جائے گا۔نوٹ: ان احادیث میں سے چند ضر ور زبانی یاد ہونی چاہئیں۔۔۔۔۔۔۔