دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 39 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 39

39 ضرورت نماز جنازہ غائب پڑھی جاسکتی ہے۔۹۔ایک ہی نیت میں کئی میتوں کی نماز جنازہ پڑھنا بھی جائز ہے۔ا۔ایسا شخص جو وبائی مرض میں مبتلا ہوکر فوت ہو گیا ہو اور دوسروں کے بیمار ہونے کا خطرہ ہو تو اس کو اپنے کپڑوں میں بغیر غسل دفن کرنا جائز ہے۔اسی طرح شہید کو بھی بغیر فسل اور کفن دفن کرنا چاہئے تا ہم اگر موقع ہو تو نماز جنازہ پڑھی جائے۔ا۔قبر کشادہ اور گہری بنائی جائے۔میت کو بغیر صندوق کے قبر میں لحد بنا کر یا لحد کے بغیر جسے شق کہتے ہیں، دفنانا بہتر ہے تاہم حفاظت کی غرض سے یا امانتاً صندوق میں بند کر کے دفن کرنا جائز ہے۔-۱۲۔میت کو دفن کرنے کے بعد میت کے لئے اور اس کے پسماندگان کیلئے دعا کی جائے۔۱۳۔نماز جنازہ فرض کفایہ ہے یعنی ایک مسلمان کے مرنے پر سب مسلمانوں پر فرض ہے کہ اس کی نماز جنازہ پڑھیں۔اگر کچھ لوگ نماز جنازہ پڑھ لیں تو وہ سب کی طرف سے کافی ہو جاتی ہے۔لیکن اگر کوئی نہ پڑھے تو سب گنہگار ہوں گے۔۱۴۔جنازہ ہر ایک مسلمان کا پڑھنا چاہئے خواہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بڑا۔جو بچہ ماں کے پیٹ سے زندہ پیدا ہواس کا جنازہ پڑھا جائے۔۱۵۔جو شخص جنازہ کے ساتھ نماز جنازہ تک رہے اسے ایک قیراط ثواب ملتا