دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 289 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 289

289 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کا خلاصہ ۲۲ اکتوبر ۲۰۰۸ء کوصد ساله خلافت جوبلی کے سلسلہ میں بیت الفضل لندن کے علاقہ پٹی کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ جسٹین گرینگ ممبر پارلیمنٹ کی طرف سے برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب میں حضور انور نے حضرت مسیح موعود کی بعثت کا مقصد ، خلافت کے اہم کام ، دین حق کی امن پسند تعلیم ، دنیا میں قیام امن کے سلسلہ میں بڑی طاقتوں کی ذمہ داریوں، آج کل کے عالمی اقتصادی بحران کے اسباب اور سودی نظام کی تباہ کاریوں وغیرہ موضوعات پر نہایت پُر مغز اور جامع خطاب فرمایا۔اس خطاب کا خلاصہ پیش کیا جاتا ہے۔حضور انور جب ہاؤس آف پارلیمنٹ تشریف لائے تو تقریباً سوا بارہ بجے دوپہر اس تقریب کی میزبان محترمہ جسٹین گرینگ ایم پی نے حضور انور کا استقبال کیا۔دونوں ایوانوں سے آئے ہوئے تمہیں سے زائد ممبران پارلیمنٹ اور دنیا بھر کی نمائندگی کرنے سفارت خانوں اور مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات حضور انور کے خطاب کو سننے کے لئے جمع تھیں۔خطاب سے پہلے کچھ شخصیات نے حضور انور سے تعارف حاصل کیا۔