دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 17
17 کے جرابیں پہنیں اور مغرب کے وقت وضو ٹوٹا تو اس مغرب سے مسح کا وقت شروع ہوگا اور اگلے روز مغرب تک رہے گا۔۱۳۔نماز میں کھڑے ہوئے یا رکوع یا سجدہ میں سو جانے یا اونگھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔۱۴۔اگر بوٹ ٹخنوں تک ہوں اور ان کو پہن کر نماز پڑھنی ہو تو ان پر مسح ہو سکتا ہے اور نہ بوٹ اُتار کر پاؤں دھوئے یا جرا ہیں بادونو پہنی ہوں تو ان پر مسح کرے۔نماز اور اس کے پڑھنے کا طریق نماز پڑھنے والا جب نماز کیلئے تیار ہو تو چاہئے کہ قبلہ رخ کھڑا ہو۔دونوں ہاتھ کانوں یا کندھوں تک اُٹھائے اور اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ سینے پر یا اس کے نیچے اس طرح باند ھے کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ پر پونچے سے آگے ہو اور حسب ذیل ثناء اور تعوذ اور تسمیہ پڑھے۔ثاء: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ یعنی اے اللہ تو ہر عیب اور کمزوری سے پاک ہے اور (صرف پاک ہی نہیں بلکہ ) تمام قابل تعریف صفات سے متصف ہے تیرا نام برکت والا اور تیری شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی اور معبود نہیں۔تعوّذ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ