دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 205
205 امتحان دیا اور مجھے اس کا خط نہ آئے۔اس بنیاد پر دفتر نے رجسٹر بنانے ہیں۔” بیرونی ملکوں کے بارے میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔سر دست یہ سکیم صرف پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش کی جماعتوں کے لئے ہے جو ۱۹۸۰ء سے شروع ہوتی ہے“۔انعامات صد سالہ احمدیہ علیمی منصوبے کے تحت دسمبر ۱۹۸۲ء تک ۴۸ طلبہ اطالبات کو طلائی اور نقر کی تمغے دیئے جاچکے ہیں۔میٹرک سے ایم اے/ایم ایس سی تک بورڈ اور یونیورسٹی میں اول آنے والے کو طلائی تمغہ مشتمل ہر ایک تولہ خالص سونا اور تفسیر صغیر یا انگریزی ترجمہ قرآن دو تخطی حضور دیا جاتا ہے۔ہر دوم آنے والے طالب علم طالبہ کو طلائی تمغہ مشتمل بر ۳/۴ تولہ سونا اور بر۳/۴ تفسیر صغیر یا انگریزی ترجمہ قرآن دستخطی حضور دیا جاتا ہے۔ہر سوم آنے والے والی کو چاندی کا تمغہ اور تفسیر صغیر / انگریزی ترجمہ قرآن دیا جاتا ہے۔حضور نے احمدی طلبہ کیلئے آگے بڑھنے کے چند اصول بھی بیان فرمائے ہیں جو یہ ہیں :۔ا۔سویا بین کا استعمال کیا جائے۔ذہن کو تقویت کیلئے بہترین چیز ہے۔