دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 204
204 (ه) یو نیورسٹی کے امتحان میں بی۔اے کے لئے علیحدہ اور بی ایس سی کے لئے علیحدہ اوپر کے ۲۰۰ طلباء / طالبات میں سے احمدی طلبہ کے لئے دستخطوں سے دعائیہ خط اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر کی کتابوں میں سے ایک کتاب تحفہ بھیجوں گا۔(و) ایم۔اے، ایم ایس سی ، میڈیکل یا انجنیئر نگ کے فائنل امتحان میں ہر مضمون میں TOP ( چوٹی) کی سات پوزیشنوں میں جو احمدی طالب علم آئے گا اسے دعائیہ خط ، تفسیر صغیر اردو یا انگریزی ترجمہ قرآن اپنے دستخط کر کے دعائیہ فقرہ کے ساتھ بھیجوں گا۔اسی سلسلہ میں حضور نے فرمایا:۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ وہ جماعت کو ذہین بچے عطا کر رہا ہے۔پس جو بچے تنیس (Genius) ہیں جماعت ان کی ہر قسم کی مدد کرے گی۔آج ہر احمدی بچے کو ایک نظام میں باندھنا ضروری ہے۔اس لئے میں دفتر کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ ضلع وار اور پائیدار شکل میں رجسٹر بنا ئیں۔پانچویں جماعت سے پی ایچ ڈی تک ہر ذہین بچے پر شفقت کی نظر رکھیں۔ہر ایک بچے سے اسی طرح تعلق رکھیں جس طرح طبیب کی انگلیوں کا بیمار کی نبض کے ساتھ تعلق ہوتا ہے۔جماعتیں اس بات کا خیال رکھیں کہ پہلی کلاس سے آخری کلاس تک کوئی احمدی بچہ نہ رہے جس نے اس سال ------