دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 191
191 کے مطابق آپ کو کچھ عرصہ قید و بند کی صعوبتیں جھیلنا پڑیں۔۱۹۵۴ء میں مجلس انصار اللہ کی زمام قیادت آپ کے سپرد کی گئی۔مئی ۱۹۵۵ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے آپ کو صدر انجمن احمدیہ کا صدر مقرر فرمایا۔کالج کے پرنسپل کے فرائض علاوہ صدرانجمن احمدیہ کے کاموں کی نگرانی بھی نا انتخاب خلافت آپ کے سپر د رہی۔تقسیم ملک سے قبل باؤنڈری کمیشن کیلئے مواد فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا اور حفاظت مرکز ( قادیان) کے کام کی براہ راست نگرانی کرتے رہے۔خلافت کا دور حضرت خلیہ اسیح الثانی نے اپنے عہد خلافت میں ہی آئندہ نئے خلیفہ کے انتخاب کے لئے ایک مجلس مقر فرما دی تھی جو مجلس انتخاب خلافت کے نام سے موسوم ہے۔حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کی وفات پر اس مجلس کا اجلاس ۱۸ نومبر کو بعد نماز عشاء (بیت) مبارک میں زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلیٰ منعقد ہوا۔جس میں حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو آئندہ کے لئے خلیفہ منتخب کیا گیا۔اراکین مجلس انتخاب نے اسی وقت آپ کی بیعت کی۔اس کے بعد انتخاب کا اعلان ہوا اور انداز اپانچ ہزار افراد نے اُسی دن آپ کی بیعت کی۔پھر بیرونی جماعتوں نے تاروں اور خطوط کے ذریعہ اقرار اطاعت کیا۔خلافت ثالثہ کے انتخاب کے وقت الحمد للہ کسی قسم کا اختلاف نہیں ہوا اور ساری جماعت نے والہانہ انداز میں قدرت ثانیہ کے