دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 181 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 181

181 طرح طرح کے اعتراضات کریں گے تب آپ نے حضور کے جسدِ اطہر کے سرہانے کھڑے ہو کر اپنے رب سے عہد کیا کہ:۔اگر سارے لوگ بھی آپ ( یعنی مسیح موعود ) کو چھوڑ دیں گے اور میں اکیلا رہ جاؤں گا تو میں اکیلا ہی ساری دنیا کا مقابلہ کروں گا اور کسی مخالفت اور دشمنی کی پرواہ نہیں کروں گا“۔(الفضل صہ جوبلی نمبر صفحه ۶۴) یہ عہد آپ کی اولوالعزمی اور غیرت دینی کی ایک روشن دلیل ہے۔تاریخ شاہد ہے کہ آپ نے اس عہد کو خوب نبھایا۔۱۵۔۱۶ برس کی عمر میں پہلی مرتبہ آپ کو یہ الہام ہوا اِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ القيامة۔اس پہلے الہام میں ہی اس امر کی بشارت موجود تھی کہ آپ ایک دن جماعت کے امام ہوں گے۔قرآن کریم کا فہم آپ کو بطور موہبت عطا ہوا تھا۔جس کا اظہار ان تقاریر سے ہوتا تھا جو وقتاً فوقتاً آپ جلسہ سالانہ پر یا دوسرے مواقع پر کرتے تھے۔آیت کریمہ لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کے مطابق یہ اس امر کا ثبوت تھا کہ سیدنا پیارے محمود کے دل میں خدا اس کے رسول اور اس کے کلام پاک کی محبت کے سوا کچھ نہ تھا۔لیکن بُرا ہو حسد اور بغض کا۔منکرین خلافت آپ کے خلاف بھی منصوبے بناتے رہتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ کسی طرح حضرت خلیفہ اول آپ سے بدظن ہو جائیں۔ان کو آپ سے دشمنی اس بناء پر تھی کہ اول تو آپ حضرت خلیفہ اول کے کامل فرمانبردار اور حضور