دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 53
53 چند منتخبه احادیث عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ الله عنه عن النبي صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُلكم راع وكلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالْأَمِيرُ رَاع - وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجِهَا وَوَلَدِهِ فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ( بخاری ومسلم ) عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اے لوگو! تم سب اپنے اپنے دائرہ میں ) کسی نہ کسی رنگ میں نگران اور حاکم ہو اور ہر شخص سے اس کے دائرہ حکومت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔افسر بھی نگران ہے ( اس سے اپنے ماتحتوں کے متعلق پو چھا جائے گا ) اور مرد اپنے اہل بیت پر عمران ہے اور عورت اپنے خاوند کے گھر بار اور اس کے بچوں پر نگران ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں جواب طلبی ہوگی۔۲- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيْمَانًا اَحْسَنُهُمْ خُلُقًا وَخِيَارُكُمْ خِيَارُكُمْ لِنِسَائِهِمْ - (جامع الترندی) ترجمعہ: ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم نے رمایا کہ مومنوں میں سے ایمان میں زیادہ کامل وہ لوگ ہیں جو اخلاق میں