دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 287
287 جوبلی کے تاریخی موقع پر دنیا بھر کے احمدی احباب مرد وزن سے خلافت کے استحکام اور اس سے وفا کے تعلق کو مضبوط سے مضبوط تر کرتے چلے جانے کے لئے ایک عظیم الشان عہد۔حضور انور نے فرمایا ” پس آج میں معمولی تبدیلی کے ساتھ اس صد سالہ جو بلی کے حوالے سے آپ سے بھی یہ عہد لیتا ہوں تا کہ ہمارے عمل زمانے کی دوری کے باوجود ہمیں حضرت مسیح موعود کی تعلیم اور اللہ کے حکموں اور اُسوہ سے دور لے جانے والے نہ ہوں بلکہ ہر دن ہمیں اللہ تعالیٰ کے وعدے کی قدر کرنے والا بنائے۔پس اس حوالے سے اب میں عہد لوں گا۔آپ سے میری درخواست ہے کہ آپ بھی جو یہاں موجود ہیں احباب بھی ھڑے ہو جائیں اور خواتین بھی کھڑی ہو جائیں۔دنیا میں موجود لوگ جو جمع ہیں وہ سب بھی کھڑے ہو کر یہ عہد دہرائیں۔(تشہد کے بعد فرمایا ) آج خلافت احمدیہ کے سوسال پورے ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم۔۔۔۔اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فریضہ کی تکمیل کے لئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وقف رکھیں گے اور بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک کے