دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 277
277 خطرے میں پڑ جاتا ہے جو مالی قربانی نہیں کرتے۔احمدی بچوں کو وقف جدید میں شامل کرنے کی تحریک جن گھروں میں مالی قربانی کا ذکر اور عادت ہو ان کے بچے بھی عموماً قربانیوں میں آگے بڑھنے والے ہوتے ہیں اس لئے احمدی مائیں اپنے بچوں کو چندے کی عادت ڈالنے کے لئے وقف جدید میں شامل کریں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے پاکستان میں بچوں کے ذمہ وقف جدید کیا تھا۔اُس وقت سے وہاں بچے خاص شوق کے ساتھ یہ چندہ دیتے ہیں۔- زکوۃ کی اہمیت اور اس کی ادائیگی کی طرف توجہ زکوۃ ایک اہم چندہ ہے۔زکوۃ کا بھی ایک نصاب ہے۔پس نصاب اور شرح کے مطابق زکوۃ ادا کی جائے۔ے۔دفتر پنجم تحریک جدید کا اجراء دفتر چہارم کو 19 سال پورے ہو گئے ہیں اس لئے دفتر پنجم کا آغاز ہوتا ہے جو گزشتہ سالوں میں احمدی ہوئے ہیں لیکن تحریک جدید میں شامل نہیں ہوئے ان سب کو تحریک جدید میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔اُن کا شمارا دفتر پنجم میں ہوگا۔باقاعدہ قرآن کی پڑھنے کی تحریک ہر احمدی کو اس بات کی فکر کرنی چاہیے کہ وہ خود بھی اور اُس کے بیوی بچے