دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 258 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 258

258 میں ) بیت خدیجہ برلن کا سنگ بنیا د رکھنے کے علاوہ دیگر مختلف تقاریب میں شرکت فرمائی۔دوره یورپ ۱۸ اگست ۲۰۰۷ ء تا ۸ دستمبر ۲۰۰۷ء کے دوران حضور نے فرانس، ہالینڈ اور جرمنی کا دورہ فرمایا۔اس دوسرے میں فرانس کی زیر تعمیر بیت کا معائنہ، ہالینڈ میں تقریب آمین میں شمولیت ، جرمنی میں واقفات اور واقفین نو کے ساتھ خصوصی میٹنگ ، جرمن میں بیت الجامع اوفن باغ کا سنگ بنیا د رکھنا۔جرمنی میں ۳۲ ویں جلسہ سالانہ میں شرکت اور روح پر در خطبات ۴ ستمبر ۲۰۰۸ء کو کاسل جرمنی میں بیت الحمود کا افتتاح و ابران میں بیت المقیت کا افتتاح آپ کی خاص مصروفیات تھیں۔دورہ مغربی افریقہ ۱۵ ر ا پریل تا ۶ مئی ۲۰۰۸ء کے دوران حضور انور نے غانا ، نائیجیریا اور بین کا دورہ فرمایا۔صد سالہ خلافت احمدیہ کا پہلا جلسہ اور غانا کے ۷۸ ویں جلسہ سالانہ کا خطاب باغ احمد سے براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوا۔یہ خطاب ۳۵ ممالک کے ایک لاکھ سے زائد مردوزن نے نہایت توجہ اور خاموشی سے سنا جلسہ سالانہ میں صدر مملکت کی شرکت، خطاب، محبت و فدائیت کے دلکش نظارے ، صدر مملکت غانا سے ملاقات ، حضور انور نے دو گیسٹ Centenary Khilafat Ahmadiyya Guest