دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 201 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 201

201 جماعت کیلئے تعلیمی منصوبے حضور نے مجلس انصار اللہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ اکتوبر ۱۹۷۹ء کے آخری اجلاس میں غلبہ دین حق کی صدی کے استقبال کے لئے ایک دس سالہ تعلیمی پروگرام پیش کیا اور فرمایا:۔بلا استثناء ہر احمدی بچہ قاعدہ یسرنا القرآن پڑھے جو احباب قرآن کریم ناظرہ جانتے ہیں وہ ترجمہ سیکھیں اور جو تر جمہ جانتے ہیں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان فرمودہ تفسیر سیکھیں جو خود اللہ تعالی نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھائی اور وہ تفسیر بھی سیکھیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ نور اور بصیرت و معرفت کے زیر سایہ خود کی۔اس کے علاوہ ہر احمدی بچہ کم از کم میٹرک ضرور پاس کرے اور غیر معمولی ذہانت اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل طلباء کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق مزید اعلی تعلیم دلانا جماعت کی ذمہ داری ہوگی۔اس پروگرام کی آخری شق حضور نے یہ بیان فرمائی کہ سب احمدی اسلام کی حسین اخلاقی تعلیم پر قائم ہوں“۔(الفضل ۲۹/اکتوبر ۱۹۷۹ء) حضور نے مجلس مشاورت ۱۹۸۰ء کے موقعہ پر جماعت کے لئے ایک عظیم علمی منصوبے کا اعلان فرمایا جس کے اہم نکات یہ ہیں:۔