دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 184
184 مصلح موعود کے بارے میں جو کچھ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتلایا تھا۔وہ لفظاً لفظاً پورا ہوا۔حضرت فضل عمر جلد جلد بڑھے اور دنیا کے کناروں تک اشاعتِ اسلام کے مراکز قائم کر کے شہرت پائی۔آپ کے بہت سے کارناموں میں سے چند کا ذکر اختصار سے درج ذیل ہے۔جماعتی کاموں میں تیزی اور مضبوطی پیدا کرنے کیلئے صدر انجمن احمد یہ کے کاموں کو مختلف شعبوں میں تقسیم کر کے نظار توں کا نظام قائم کیا۔بیرونی ممالک میں تبلیغ کے کام کو وسیع پیمانے پر چلانے کے لئے ۱۹۳۴ء میں تحریک جدید جاری فرمائی اور صدرانجمن احمدیہ سے الگ ایک نئی الجمن یعنی تحریک جدید انجمن احمدیہ کی بنیاد رکھی۔اس کے نتیجہ میں فصل ایزدی یورپ، ایشیاء، افریقہ اور امریکہ کے مختلف ممالک اور جزائر میں نے تبلیغی مشن قائم ہوئے۔سینکڑوں ( بیوت) تعمیر ہوئیں۔قرآن کریم کے مختلف زبانوں میں تراجم ہوئے اور کثرت کے ساتھ (دینی) لٹریچر مختلف زبانوں میں شائع کیا گیا اور لاکھوں افراد ( دین حق ) کے نور سے منور ہوئے۔۳۔اندرون ملک دیہاتی علاقوں میں تبلیغ کے کام کو مؤثر رنگ میں چلانے کیلئے ۱۹۵۷ء میں ”وقف جدید انجمن احمدیہ کے نام سے تیسری انجمن قائم کی۔۴۔جماعت میں قوت عمل کو بیدار رکھنے کیلئے آپ نے جماعت میں ذیلی