دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 94 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 94

94 خوں سے مُردوں کے کوہستان کے آب رواں سرخ ہو جائیں گے جیسے ہو شراب انجبار مضمحل ہو جائیں گے اس خوف سے سب جن و انس زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی باحال زار ( براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ ۹۷) اس پیشگوئی کے مطابق ۱۹۱۴ء میں پہلی عالمگیر جنگ شروع ہوئی بیشمار جانیں ضائع ہوئیں اور خون کی ندیاں بہہ گئیں اور روس میں ایک انقلاب بر پا ہو گیا جس کے نتیجہ میں آنا فانا زار روس کا نہ صرف خاتمہ ہو گیا بلکہ اس کی اور اس کے خاندان کی حالت واقعی ایسی ہوگئی جس پر رونا آتا ہے اور زار روس با حالِ زار ہو گیا۔۲۔آہ نادر شاہ کہاں گیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ۳ مئی ۱۹۰۵ء کو ایک روڈ یا ہوا فرمایا: صبح کے وقت لکھا ہوا دکھا یا گیا آہ نادر شاہ کہاں گیا"۔( تذکره صفحه ۴۳ ۵ طبع دوم ) اس الہام کا تعلق سرزمین کا بل سے ہے ۱۸۸۳ء میں جو الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نازل ہوئے ان میں سے ایک یہ تھا۔شَاتَان تُذبَحَانٍ وَكُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَان ( تذکره صفحه ۲ ۸ طبع دوم ) یعنی دو بکریاں ذیج کی جائیں گی اور زمین پر کوئی ایسا نہیں جو مرنے سے بچ جائے گا۔یعنی ہر ایک کے لئے قضاء وقدر در پیش ہے اور موت سے کسی کو خلاصی نہیں۔