دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 93 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 93

93 گے اور خودان کی جانوں میں بھی یہاں تک کہ ان کے لئے ظاہر ہو جائے گا کہ یہ ( قرآنی وحی ) حق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہزار ہا امور غیبی سے مطلع کیا گیا جن کا تعلق قوموں اور ملکوں، دوستوں اور دشمنوں، اپنے خاندان والوں اور خود اپنی ذات سے تھا اور وہ اپنے اپنے وقت پر بعینہ اسی طرح ظاہر ہو کر خدائے تعالیٰ کی ہستی، ا اسلام کی صداقت اور آپ کے منجاب اللہ ہونے پر گواہ ٹھہرے ان میں سے چند کا اس جگہ ذکر کیا جاتا ہے۔ا۔زار کی حالت زار پہلی جنگ عظیم سے قبل زار روس کی حکومت دنیا کی طاقتور ترین حکومت سمجھی جاتی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا سے خبر پاکر ۱۵/اپریل ۱۹۰۵ء میں پیشگوئی فرمائی کہ وقت آ رہا ہے جب زار روس کی حالت قابلِ رحم ہو جائے گی۔چنانچہ اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں۔اک نشان ہے آنے والا آج سے کچھ دن کے بعد جس سے گردش کھائیں گے دیہات و شہر اور مرغزار آئے گا قہر خدا سے خلق پر اک انقلاب اک برہنہ سے نہ تہ ہوگا کہ تا باندھے ازار اک جھپک میں یہ زمیں ہو جائے گی زیر و زبر نالیاں خوں کی چلیں گی جیسے آپ رود بار