دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 64 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 64

64 تیسری دلیل ما المَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ الَّا رَسُولَ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ و أمه صدِّيقَةُ ، كَانَا يَا كُلْنِ الطَّعَامَ b (مائدہ: ۷۶) مسیح ابن مریم صرف ایک رسول تھا اس سے پہلے رسول ( بھی ) فوت ہو چکے ہیں اور اس کی ماں راستباز تھی۔وہ دونوں کھانا کھایا کرتے تھے۔استدلال اس آیت میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم کی حیثیت صرف ایک رسول کی ہے اور ان سے پہلے جس قد ر انبیاء آئے وہ فوت ہو گئے وہ خود بھی اور ان کی والدہ بھی کھانا کھایا کرتے تھے۔گانا يَأْكُلْنِ الطَّعَام ماضی استمراری ہے یعنی جب زندہ تھے وہ دونوں کھانا کھاتے تھے۔لیکن اب نہیں کھاتے۔جس طرح حضرت مریم موت کی وجہ سے اب کھانا نہیں کھاتیں اسی طرح مسیح ابن مریم بھی نہیں کھاتے۔انبیاء کے متعلق قرآن کریم کہتا ہے ومَا جَعَلَهُمْ جَسَدًا لا يأكلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خَلِدِينَ (انبیاء:9) اور ہم نے ان رسولوں کو ایسا جسم نہیں دیا تھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور نہ وہ غیر معمولی عمر پانے والے لوگ تھے۔“