دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 65 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 65

65 اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ انبیاء بغیر کھانا کھائے زندہ نہیں رہ سکتے۔خدا تعالیٰ کا یہ کہنا کہ مسیح ابن مریم کھانا کھایا کرتے تھے صاف بتلاتا ہے کہ اب وہ کھانا نہیں کھاتے اور اب وہ زندہ نہیں ہیں۔چوتھی دلیل ومَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولُ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ ، أَفَأَيْن مات أو قيل القَلبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ (آل عمران : ۱۴۵) اور محمد صرف ایک رسول ہیں۔اس سے پہلے سب رسول فوت ہو چکے ہیں۔پس اگر وہ وفات پا جائے یا قتل کیا جائے تو کیا تم اپنی ایڑیوں کے بل لوٹ جاؤ گے؟ استدلال اس آیت میں صاف بتلایا گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم سے پہلے آنے والے سب رسول فوت ہو چکے ہیں۔قد خلت کے لفظی معنی ہیں گذر چکے ہیں اور گذرنے سے مراد اس جگہ وفات پانے کے ہی ہیں کیونکہ گذرنے کی صرف دو صورتیں اس آیت میں بیان ہوئی ہیں۔ایک موت اور دوسرے قتل کیا جانا۔اگر حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہوتے تو ضرور ان کا