دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 36 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 36

36 ۳۔اگر کسی جگہ پندرہ روز قیام کرنے کا ارادہ ہو تو قصر نہ کرے اور اگر کوئی ارادہ نہیں تو پھر قصر کرتا رہے۔نماز جمع سفر کی حالت میں یا بارش کے وقت یا کسی اور مجبوری کے وقت یا کسی دینی اجتماع کی خاطر نمازیں جمع کی جاسکتی ہیں یعنی ظہر اور عصر اور مغرب وعشاء۔نماز میں جمع کرنے کی صورت میں سنتیں معاف ہیں۔میت کے احکام اور نماز جنازہ ا۔جب کوئی شخص فوت ہونے لگے تو اس کے پاس سورۃ یسین پڑھی جائے۔ذکر الہی کیا جائے، اکلمہ طیبہ کا ورد کیا جائے اور جب وہ فوت ہو جائے اور اس کی آنکھیں یا منہ کھلا ہو تو انہیں فوراً بند کر دینا چاہئے اور پاؤں سیدھے کر دینے چاہئیں۔-۲ میت کو غسل دیا جائے۔غسل کے پانی میں بیری کے پتے ابال لینا بہتر ہے۔یا کوئی جراثیم کش دو املالی جائے کیونکہ بظاہر بیری کے پتوں کی سہی حکمت معلوم ہوتی ہے۔غسل کرانے والا پہلے وضو کی جگہوں کو دھو دے، پھر داہنے پہلوکو، پھر سارے بدن کو۔عورت کے بال گندھے ہوئے نہ رہیں انہیں کھول دیا جائے۔