دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 34 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 34

34 اکیلا ہو تو وہ اپنی بیوی وغیرہ کو پیچھے کھڑا کر کے تعداد پوری کر سکتا ہے۔( ملفوظات جلد نہم صفحه ۲۱۴) ۴۔جمعہ کی دواذانیں ہوتی ہیں۔ایک شروع وقت میں اور دوسری اس وقت جب امام خطبہ کیلئے کھڑا ہو۔۵۔جب جمعہ کی اذان ہو جائے تو سب کا روبار بند کر کے مسجد کی طرف چلے جانا چاہئے۔اس بارہ میں قرآن کریم کا حکم بہت واضح ہے۔نماز جمعہ کے دو حصے ہیں ایک خطبہ اور ایک باجماعت نماز۔خطبہ پہلے ہوتا ہے اس کے بعد دو رکعت فرض پڑھے جاتے ہیں۔خطبہ کے بغیر نماز جمعہ نہیں ہوتی۔ے۔فرض سے پہلے چار سنتیں پڑھے بشرطیکہ خطبہ شروع نہ ہوا ہو۔جب خطبہ شروع ہو جائے تو صرف دو سنتیں جلدی جلدی پڑھے لیکن اسے عادت نہ بنائے اور فرض کے بعد دو یا چار سنتیں پڑھے۔۸۔خطبہ پوری توجہ سے سنا جائے اور بالکل باتیں نہ کی جائیں۔کسی کو باتوں سے روکنا ہو تو اشارہ سے روکا جاسکتا ہے۔خطبہ کے وقت تنکوں سے کھیلنا بھی ممنوع ہے۔جمعہ کے روز غسل کرنے کی خاص تاکید کی گئی ہے۔غسل کے بعد انسان