دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 308 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 308

308 لئے ہدایات فرمائیں۔19 فروری 2013 ء - ایوان طاہر پیس و پیج ٹورانٹو کینیڈا میں وزیر اعظم کینیڈا کی آمد اور جماعت احمدیہ کے فورم سے مذہبی آزادی کے دفتر کے قیام کا اعلان کیا۔22 فروری 2013ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے احباب جماعت کو مضطر ہو کر دعائیں کرنے کی تحریک فرمائی۔26 / مارچ تا 7 اپریل 2013ء دورہ سپین کے دوران حضور انور نے اسپین کے شہر ویلنسیا میں تعمیر ہونے والی بیت الرحمن کا افتتاح فرمایا، القلعہ نامی قصبہ میں مسلمانوں کے ویران گھروں کا بھی وزٹ کیا۔دورہ کینیڈا 15 تا 26 رمئی 2013 ء کے موقع پر حضور انور کو اسٹیٹ گیسٹ کی حیثیت دی گئی۔اس دوران بیت الرحمن وینکوور کا افتتاح فرمایا، جلسہ سالانہ کینیڈا میں شمولیت فرمائی اور خطابات سے نوازا۔