دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 301 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 301

301 قرآن جلانے کی باتیں کیں اور دوروز قبل قرآن کریم کو جلانے کی مذموم حرکت کی ، اس پر اسکی شدید مذمت فرمائی۔22 تا 25 اپریل 2011 ء - پہلی چار روزہ بین الاقوامی ایم ٹی اے کانفرنس طاہر ہال بیت الفتوح لندن میں منعقد ہوئی۔12 ممالک کے 35 نمائندے شامل ہوئے۔اختتامی تقریب میں حضور انور کی شمولیت اور نصائح۔10 جون 2011ء- خطبہ جمعہ میں حضور انور نے خلیفہ اور مجدد کی تعریف بیان فرمائی۔عمر 12 جون 2011ء کو حضور انور نے بیت النصر کولون جرمنی کا افتتاح ، 13 جون بیت العافیت اور بیت الذکر لیولک کا افتتاح فرمایا۔☆ 14 جون تا 16 جون 2011ء - حضور انور نے جرمنی کے صوبہ ہمبرگ کے پارلیمنٹ ہاؤس کا وزٹ فرمایا، ہمبرگ کے وزیر اعلیٰ اور میئر نے آپ کا استقبال کیا، ہمبرگ کے ٹی وی نمائندہ کو انٹرویو دیا، جرمنی کی گرین پارٹی کی طرف سے حضور کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس ہال میں ایک تقریب اور حضور انور کا خطاب، مهدی آباد میں ایک مسجد کا سنگ بنیا د رکھا۔محمد 17 جون 2011 ء۔گروس گیراؤ فرینکفرٹ جرمنی میں حضور انور نے ” سرائے نصرت جہاں کا افتتاح فرمایا۔18 جون 2011ء- حضور انور نے بیت الغفور Ginsheim جرمنی کا افتتاح فرمایا۔