دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 300
300 3 / دسمبر 2010ء- خطبہ جمعہ میں حضور انور نے مظلوم احمدیوں کی دادرسی اور جماعت کی ترقی کیلئے روزانہ دونوافل ادا کرنے کی تحریک فرمائی۔سال 2011ء ہو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبات جمعہ 14 جنوری، 21 جنوری اور 28 جنوری 2011ء میں آنحضرت کے عفو کے خلق عظیم ، آپ کے عالی مقام، ناموس رسالت، آپ کی حفاظت الہی ، مظالم پر صبر اور آپ کے دشمنوں کی پکڑ اور رسوائی کا تذکرہ فرمایا نیز احباب جماعت کو بکثرت درود شریف پڑھنے کی تحریک فرمائی۔محمد حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ 11 فروری 2011ء میں انڈونیشیاء میں ہونے والی 3 دردناک شہادتوں کے تناظر میں انڈونیشیاء میں تاریخ احمدیت کا مختصر تذکرہ فرمایا۔☆ 20 / مارچ 2011ء - جماعت احمدیہ برطانیہ کے زیر اہتمام آٹھواں سالانہ امن کمپوزیم طاہر ہال بیت الفتوح لندن میں منعقد ہوا۔ایک ہزار سے زائد معزز مہمان شامل ہوئے جن میں وزراء مملکت ممبران پارلیمنٹ، سفارتی نمائندے وغیرہ شامل تھے۔کہ خطبہ جمعہ فرمودہ 25 مارچ 2011ء میں حضور انور نے ایک عیسائی پادری جس نے ستمبر 2010ء میں قرآن کریم کے بارہ بے ہودہ گوئی کی اور