دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 299 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 299

299 میں کفن مسیح کی زیارت کی اور عرب احمدیوں سے ملاقات کی۔23 اپریل 2010ء کو فرانس میں امریکن کونسلیٹ کے عہد یدار اور آرچ بشپ سے ملاقات کی اور گفتگو فرمائی۔24 اپریل 2010ء کو فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں مختلف قوموں کے 27 احباب نے حضور انور کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔28 رمئی 2010ء کو لاہور کی دو بڑی احمد یہ بیوت الذکر : دارالذکر گڑھی شاہو اور بیت النور ماڈل ٹاؤن میں دشمن نے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے احمدی نمازیوں کو اپنے وحشیانہ ظلم کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 86 احمدی شہید ہوئے۔حضور انور نے 28 مئی 2010 ء اور بعد ازاں 11،4 ، 18 ، 25 جون اور نیز 2 اور 9 جولائی 2010ء کے خطبات جمعہ میں تمام شہدائے لاہور کا فرداً فرداً ذکر خیر فرمایا اور شہداء کے کوائف و شمائل بیان ☆ 24 جون 2010ء کو منہائم جرمنی میں بیت احسان کا افتتاح فرمایا۔25 تا 28 جون 2010ء جلسہ سالانہ جرمنی منعقد ہوا جس میں حضور انور نے خطابات فرمائے۔اس دوران یو نیورسٹی کے طلباء کو ہدایات سے نوازا۔14 تا 20 ستمبر 2010 ء دورہ آئر لینڈ کے دوران حضور انور نے بیت مریم گالوے کا سنگ بنیا درکھا۔