دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 298
298 اور لائبریری ناصر باغ کا افتتاح فرمایا۔16 دسمبر 2009 ء کو بیت الباقی Pforzheim کا سنگ بنیاد رکھا۔یہاں مقامی میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویو دیا۔18 دسمبر 2009ء کو بیت نور فرینکفرٹ کی تعمیر پر پچاس سال مکمل رہے تھے۔اس پہلو سے حضور انور نے یہاں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور اگلے روز 19 دسمبر کو اسی سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں حضور انور نے معزز مہمانوں سے خطاب فرمایا۔☆ سال 2010ء یکم جنوری 2010ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے کثرت۔درود شریف پڑھنے کی تحریک فرمائی۔26 فروری 2010ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے کفالت یتامیٰ فنڈ میں دنیا بھر کے احمدیوں کو حصہ لینے کی تحریک فرمائی۔2 تا 3 را پریل 2010ء حضور انور نے 25 ویں جلسہ سالانہ سپین میں شرکت فرمائی جو بیت بشارت پیڈ رو آباد میں منعقد ہوا۔عمیر 9 اپریل 2010ء کو حضور انور نے اسپین میں لجنہ ہال کا سنگ بنیاد رکھا۔11 اپریل کو والنسیا اسپین میں بیت الرحمن کا سنگ بنیا درکھا۔17 تا 19 اپریل 2010 ء حضور انور نے اٹلی کے شہر Turin