دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 282
282 تحریک فرمائی۔19 تعلیم حضور انور نے فرمایا کہ آج یہ ذمہ داری ہم احمدیوں پر سب سے زیادہ ہے کہ علم کے حصول کی خاطر زیادہ سے زیادہ محنت کریں۔زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔۲۰۔تربیت خلفاء کی طرف سے مختلف وقتوں میں بیوت الذکر کو آباد کرنے ، نمازوں کے قیام کے بارہ میں، اولاد کی تربیت کے بارہ میں ، اپنے اندر اخلاقی قدریں بلند کرنے کے بارہ میں ، وسعت حوصلہ کے بارہ میں ، دعوت الی اللہ کے بارہ میں یا متفرق مالی تحریکات کے بارہ میں یاد دہانی کرائی جاتی ہے۔بُری عادات مثلاً تمباکو نوشی ، بیہودہ فلموں ، گانوں سے عورتوں اور مردوں دونوں کو یکساں احتیاط کی ضرورت ہے۔انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے بچنا چاہئے۔۲۱۔دُعا کی تحریک انسانیت کو بچانے کے لئے دُعا کریں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے احمدیوں کے لئے خاص طور پر دعائیں کریں۔خلیفہ المسیح کی دعاؤں کے ذریعہ مدد کریں۔پاکستان کی سلامتی کے لئے دُعا کریں۔غریبوں ، لاچاروں