دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 266 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 266

266 سے تعلق رکھنے والے مہمان حضرات شامل تھے۔کالی کٹ کے میئر نے اپنا ایڈریس پیش کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ مسیح با وجود پاکستانی ہونے دنیا کے۱۹۳ ممالک میں پھیلی ہوئی جماعت کے روحانی سر براہ ہیں۔جہاں پیار، محبت اور رواداری کا پیغام ہر طرف نظر آتا ہے۔حضور انور نے اپنے خطاب فرمایا کہ یہ بات بہت ضروری ہے کہ دوسروں کے حقوق ادا کئے جائیں۔دوسرے مذاہب کا احترام کیا جائے۔دین میں کوئی جبر نہیں۔تمام انبیاء کی عزت اور احترام سب پر فرض ہے۔نیکیوں کے کام میں دوسروں سے تعاون اور اپنے آپ کو بڑا سمجھنے اور تکبر سے بچنا چاہئے۔بعد ازاں مہمانوں کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور کھانے کے بعد حضور انور نے مہمانوں کو تحائف عطا فرمائے۔۲۸ نومبر کو حضور انور نے بیت القدوس کالی کٹ میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔قادیان دارالامان کے بعد یہ ہندوستا کا پہلا ایسا مقام ہے جہاں سے MTA پر Live کوریج ہوئی۔نماز کی ادائیگی کے بعد حضور انور نے بیت سے ملحقہ نمائش کا معائنہ فرمایا۔شعبہ اشاعت نے حضور انور کو بتایا کہ امسال جماعت کرایلہ کو ۲۶ کتب کے ملیالم زبان میں تراجم کرنے کی توفیق ملی ہے۔پروگرام کے مطابق حضور انور ۶ بجکر ۱۰ منٹ پر ۵ بذریعہ جہاز کو چین اور ارنا کولم کے لئے روانہ ہوئے۔قریباً ۵۰ منٹ کی پرواز کے بعد جہاز کو چین کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اترا۔کو چین ائیر پورٹ سے حضور انور ارنا کولم کے لئے روانہ ہوئے۔ارنا کولم زون میں پہلی جماعت ۱۹۶۹ء میں قائم ہوئی۔اس زون