دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 265
265 خریدا گیا۔۸ نومبر ۱۹۸۱ء کو اس کا سنگ بنیا د رکھا گیا۔اکتوبر ۱۹۸۶ء کو اس کا افتتاح مکرم صاحبزادہ مرز او سیم احمد صاحب مرحوم ناظر اعلیٰ قادیان نے فرمایا۔بیت کی تین منازل ہیں۔بیت کے ساتھ جماعتی دفاتر اور ایک گیسٹ روم بھی ہے۔ساتھ ایک لائبریری اور نمائش کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔پروگرام کے مطابق شام کو فیملی ملاقاتیں شروع ہوئیں۔صوبہ کیرالہ کی دس جماعتوں کی ۲۱۲ فیمیلز کے۱۳۵۰ افراد نے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔۲۶ نومبر ۲۰۰۸ء کو حضور انور نے بیت القدوس کی کالی کٹ میں لجنہ اور ناصرات میں سندات خوشنودی اور ایوارڈ عطا فرمائے۔بعد ازاں حضور انور نے لجنہ سے خطاب فرمایا۔ملیالم زبان کے روز نامہ اخبار Mathrubhumi کے ایڈیٹر نے حضور انور سے شرف ملاقات حاصل کیا۔صوبہ کیرالہ میں قائم ہونے والی ایک نئی جماعت ماتھوئم کا وفد بھی حضورانور سے ملاقات کیلئے آیا۔یہاں کے میڈیا نے حضور انور کی آمد کو نمایاں طور پر کوریج دی۔۲۷ نومبر ۲۰۰۸ء کو حضور انور ہوٹل گیٹ وے کے لئے روانہ ہوئے۔جہاں جماعت احمد یہ کالی کٹ نے حضور انور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا تھا اس استقبالیہ میں اڑھائی صد کے قریب مہمان شامل ہوئے۔اس تقریب میں کالی کٹ کے میئر ، ادیب، پروفیسر ، ڈاکٹر ز مختلف اخبارات کے ایڈیٹر ، جرنلسٹس ، سیاسی و سماجی زندگی کے مختلف شعبوں