دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 22 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 22

22 والوں پر جس طرح تو نے برکت نازل فرمائی ابراہیم پر اور ابراہیم کی پیروی کرنے والوں پر۔ضرور تو ہی سب تعریف والا اور بڑی شان والا ہے۔“ دعائیں رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ اے ہمارے رب دے ہم کو اس دنیا میں ہر قسم کی بھلائی اور آخرت میں بھی ہر قسم کی بھلائی اور بچا ہم کو آگ کے عذاب سے۔رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلُ دُعَاءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابِ اے اللہ بنا مجھ کو قائم کرنے والا نماز کا اور میری اولاد کو (بھی) اے ہمارے رب اور تو قبول کر دعا کو۔اے ہمارے رب بخش دے مجھے اور میرے والدین کو اور سب مومنوں کو جس دن حساب قائم ہو۔ان دعاؤں کے بعد پہلے دائیں طرف اور پھر بائیں طرف منہ پھیر کر کہے۔اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ۔یعنی سلامتی ہو تم پر اور اللہ کی رحمتیں۔نماز کے بعد کی دعائیں اللَّهُمَّ اَنْتَ السَّلامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَاذَ الْجَلَالِ