دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 263
263 سینٹ تھا مس حضرت مسیح کے کسی قبیلہ کی تلاش میں کیرالہ سے ہوتے ہوئے یہاں بھی آئے۔سینٹ تھامس ماؤنٹ کا علاقہ جہاں بیت ہادی تعمیر ہوئی ہے اُسی حواری کے نام پر ہے۔یہ حواری اسی علاقہ میں مدفون ہیں۔حضرت مسیح موعود کا پیغام آپ کے زمانہ مبارک میں ہی یہاں پہنچا۔انجام آتھم میں ا ارفقاء حضرت مسیح موعود کا ذکر ہے جو چنائی (مدراس) کے رہنے والے تھے۔بیت ہادی کی افتتاحی تقریب کے بعد حضور انور بذریعہ جہاز کالیکٹ کے لئے روانہ ہوئے۔جہاز ایک گھنٹہ کی پرواز کے بعد کالیکٹ کے ائیر پورٹ پر اترا۔صوبہ کیرالہ کے زونل امراء اور دیگر جماعتی عہد یداروں نے حضور انور کا استقبال کیا۔رہائش گاہ پر پہنچ کر حضورانور نے مغرب اور عشاء جمع کر کے پڑھائیں۔صوبہ کیرالہ کی سرزمین پر یہ پہلی نماز تھی جو کسی بھی خلیفہ وقت نے پڑھائی۔کیرالہ میں اسلام کا پیغام آنحضرت کے ایک صحابی مالک بن دنیاڑ کے ذریعہ پہنچا جو ایک تجارتی سفر پر یہاں آئے تھے۔اس وقت کے کیرالہ کے حکمران نے بھی اسلام قبول کیا اور پھر مکہ کا سفر اختیار کیا۔کیرالہ میں احمدیت کا پیغام ۱۸۹۷ء میں پہنچا جب کیرالہ کے ای عبدالقادر صاحب کو اُن کے دوست محمد سویدی صاحب نے کلکتہ سے۔۔۔اصول کی فلاسفی ارسال کی۔باقاعدہ جماعت کا قیام ۱۹۱۵ء میں عمل میں آیا۔اس وقت کیرالہ میں مجموعی طور پر ۵۷۸ جماعتیں ہیں۔